مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے اعتراف کیا ہے کہ کئی درجن فرانسیسی سلفی وہابی دہشت گرد شام میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ فرانس کی حکومت کوشش کررہی ہے کہ دہشت گردوں کو شام جانے سے روکا جائے۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ اب تک 300 فرانسیسی دہشت گرد شام میں دہشت گردوں کی صفوں سے ملحق ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فرانس ان ممالک میں شامل ہے جو شام میں دہشت گردوں کی بھر پور اور مکمل حمایت کررہے ہیں۔
مغربی ممالک سلفی وہابیوں کو شام بھیج کر قتل کورا رہے ہیں تاکہ انھیں سلفی وہابیوں سے آسانی کے ساتھ نجات مل جائے۔
آپ کا تبصرہ